Wednesday January 22, 2025

شناختی کارڈ رکھنے والے افراد متو جہ ہو جا ئیں ، اہم ترین خبر آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں نادرا نے شناختی کارڈ بحال کرنے کا طریقہ کار تبدیل کرنے کے بل کی مخالفت کر دی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس راجا خرم شہزاد نواز کے زیر صدارت ہوا۔ ڈی جی نادرا بریگیڈئیر ریٹائرڈ نثار نے اجلاس کو بریفنگ دی کہ کچھ لوگ ہمارے ہاں دستاویزات بنا لیتے ہیں۔ خفیہ اداروں

کی رپورٹ پر جن لوگوں کے پاس ایک سے زیادہ شناختی کارڈ ہیں وہ بلاک کئے گئے ہیں۔ ڈی جی نادرا بریگیڈئیر ریٹائرڈ نثار نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ پاکستانی اور افغانی شناختی کارڈ ایک ساتھ رکھا جائے۔ نادرا نے مولانا عبدالکبر چترالی کے شناختی کارڈ بحال کرنے کا طریقہ کار تبدیل کرنے کے بل کی مخالفت کر دی۔

FOLLOW US