اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) میاں نوازشریف کی بیماری کے بعد اب ان کی بیرون ملک روانگی کی کی خبروں کی ہوا چل پڑی ہے۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری کہتے ہیں کہ میاںنواز شریف کو بیرون ملک روانگی کےلئے عوام کا پیسہ واپس کرنا ہوگا،ابھی نواز شریف کو صرف 6ہفتوںکی ضمانت ملی ہے ،نواز شریف کا سار ا کچا چھٹا عدالت میںکھل
گیا ہے ،انہوں نے نواز شریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عوام کا پیسہ واپس کریں اور اگر ملک سے باہر جا نا چاہتے ہیں تو پھر چلے جائیں ،فواد چوہدری نے کہا عدالت میں ثابت ہو گیا کہ نواز شریف کو کوئی بیماری نہیں ذہنی دباؤہے ،نواز شریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی کا فیصلہ اچھا ہے.دوسری طرف شہباز شریف کا ذکر کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کا فیصلہ چیلنج کرینگے ،کیو نکہ اب تک جو بھی ملک سے باہر گیا ہے وہ واپس نہیں آیا ۔