Thursday January 23, 2025

82ارب کی کرپشن میں نامز ملزم کو پاکستان کا سب سے بڑا قومی اعزاز مل گیا

اسلام آباد (آئی این پی ) احتساب عدالت میں 82 ارب کے کرپشن کیس میں انڈر ٹرائل ملزم عقیل کریم ڈھیڈی کو ستارہ امتیازسے نواز دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنانے والی احتساب عدالت نے 82 ارب کے کرپشن کیس میں انڈر ٹرائل ملزم عقیل کریم ڈھیڈی کے 22فروری کو وارنٹ گرفتاری جاری کیے ، ملزم کو ایک ماہ بعد 23 مارچ کو یوم_پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں ستارہ امتیازسے نواز دیا گیا۔

FOLLOW US