Monday January 20, 2025

پاکستان پر قیامت ٹوٹ پڑی

گوجرانوالہ(آئی این پی ) پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں اسکول کی دیوار گرنے سے 6 بچے جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کشمیر روڈ پر کے ٹی ماڈل اسکول میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب جاری تھی کی اچانک اسکول کی دیوار گر گئی۔ دیوار گرنے کے باعث ملبے تلے دب کر 6 بچے جاں بحق ہوگئے جب کہ 12 بچے شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے بچوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔حادثے کے فوری بعد اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کا کام شروع کر دیا تاہم کچھ ہی دیر میں ریسکیو ادارے بھی موقع پر پہنچ گئے اور دیوار تلے دبے بچوں کو نکالا اور اسپتال منتقل کیا۔

FOLLOW US