Thursday January 23, 2025

معصوم بچی کو قرآن پڑھانے آنے والے شخص کی غیر اخلاقی حرکتیں بچی کے لواحقین نے چھترول کر ڈالی، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر کھلبلی مچا دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معصوم بچی کو دینی تعلیم دینےپر مامور ایک حافظ قرآن شخص کے نازیبا حرکات کرنے پر کی بچی کے اہل خانہ نے پٹائی کر ڈالی۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے جس میں ایک حافظ قرآن کو گھر کے کمرے میں بٹھا کر اس کی درگت بنائی جا رہی ہے۔ ویڈیو میں کچھ خواتین اور ایک مرد کو اونچی آواز میں

بولتے سنا اور ملزم پر تشدد کرتے ہوئے دیکھاجا سکتا ہے۔ملزم اپنی حرکت کا اعتراف کرتے ہوئے اسے غلطی اور شیطان کا بہکاوا قرار دے رہا ہے۔ جس پر بچی کے لواحقین اس پر تھپڑوں کی بارش کرتے ہوئے اسے گالیاں بھی دیتے ہیں۔ایک خاتون کی آواز سنائی دے رہی ہے جو غالباً بچی کی والدہ ہے ۔وہ ملزم کو برا بھلا کہتےہوئے اسے قرآن کی تعلیمات اور بچی کی کم عمری کا بھی خیال نہ کرنےپر سخت برا بھلا کہتی ہے اور ملزم کو الزام دیتی ہے کہ وہ بچی کو دینی تعلیم کی بجائے کم عمری میں بے حیائی کے راستے پر لگا رہا ہے۔

FOLLOW US