Thursday January 23, 2025

پاکستان کو قرض کی فراہمی آئی ایم ایف کا اہم بیان جاری ہو گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کو قرض فراہمی کے حوالے سے آئی ایم ایف کی جانب سے ایک اہم بیان جاری کردیا گیا ہے۔ پاکستان کی حکومت ممکنہ طور پر آئی ایم ایف سے 10ارب ڈالر یا اس سے زائد کے قرضے کی درخواست کر سکتی ہے جس کے بعد آئی ایم ایف پاکستانی درخواست پر غور کرے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف ڈائریکٹر

جیری رائیس کے مطابق پاکستان کے لئے کتنا قرض منظور ہوگا یہ ابھی طے نہیں کیا گیا۔ اس حوالے سے نئے چیف جلد ہی پاکستانی حکام سے ملاقات کریں گے۔ پاکستانی معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ملکی معاشی مسائل دیکھتے ہوئے لگتا یہی ہے کہ حکومت معیشت کو سہارا دینے کی خاطر آئی ایم سے 10 ارب ڈالر سے زائد قرض کا مطالبہ کر سکتی ہے۔ تاہم اس حوالے سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ڈائریکٹر جیری رائیس کا کہان ہے کہ ادارے کا پاکستان سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے تاہم ابھی طے نہیں کیا کہ کتنا قرض پاکستان کے لئے منظور ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اس لئے معاہدے کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ نئے چیف جلدی ہی پاکستانی حکام سے تعارفی ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات کے دوران ہی پاکستان کو قرض کی فراہمی سے متعلق معاملات طے کیے جا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کی حکومت کی جانب سے کوشش ہے کہ معیشت کو سہارا دینے کیلئے آئی ایم ایف سے 10 سے 12 ارب ڈالرز کا قرض حاصل کیا جائے۔ تاہم پاکستان آئی ایم ایف سے قرض تب ہی حاصل کرے گا جب قرض فراہمی کی شرائط نرم کی جائیں گی۔

FOLLOW US