Thursday January 23, 2025

بارشیں ہی بارشیں ! محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ٹھنڈی ٹھنڈی نوید سنادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ آج اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات مزید بارش کا امکان ہےکرک، میرپور آزاد کشمیر میں

موسلا دھار بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ سوات اور گردونواح میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے آتی گرمی کو بریک لگ گیا ۔اور موسم خوشگوار ہوگیا۔ سوات اور گردونواح میں ہلکی برفباری سے وادی کا حسن مزید نکھر گیا۔لاہور میں پہلے آندھی چلی پھر رم جھم کے بعد ٹھنڈی ہواؤں نے موسم دلفریب بنا دیا، درجہ حرارت بھی گر گیا، صبح کے وقت شہر میں سرمئی بادل چھائے رہے۔ سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، نارووال، جھنگ، ظفروال، شور کوٹ سمیت پنجاب میں کئی مقامات پر بارش ہوئی۔ کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔میرپور آزاد کشمیر میں موسلا دھار بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ سوات اور گردونواح میں ہلکی برفباری سے وادی کا حسن مزید نکھر گیا۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور درخت گرنے کے واقعات بھی پیش آئے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے آج اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات مزید بارش کا امکان ہے پنجاب کے

مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری سے سردی دوبارہ لوٹ آئی۔سرگودھا، ساہیوال، چنیوٹ، سانگلہ ہل، بھکر اور گردونواح میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری، بھکر میں ژالہ باری ہونے سے چنے کی فصل متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔۔شدید برف باری سے مٹلتان کالام روڈ بند ہو گیا۔ مالم جبہ جنگل کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ اور درخت گرنے سے راستہ بند ہونے سے مقامی لوگوں کو جنازہ قبرستان لے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مکمل راستہ بند ہونے سے متعدد سیاح پھنس گئے۔

FOLLOW US