Monday January 20, 2025

’’ اس کو کہتے ہیں اینٹ کا جواب پتھر سے دینا ‘‘

لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان میں آئی پی ایل کی نشریات پر پابندی عائد، حکومت نے اینٹ کا جواب پتھر سے دیتے ہوئے بذریعہ پیمرا تمام ٹی وی چینلز کو ہدایات جاری کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے بھارت کی جانب سے کھیلوں کو سیاست کا حصہ بنانے کی کوششوں کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت کی جانب سے پاکستان کے سب سے بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ پی ایس ایل کو نقصان پہنچانے کی بھرپور کوشش کی گئی تھی۔

پاکستان سپر لیگ کی نشریاتی کمپنی ڈی اسپورٹس جو کہ ایک بھارتی کمپنی ہے، اس نے عین ٹورنامنٹ کے درمیان میں پی ایس ایل کی مزید کوریج کرنے سے انکار کردیا تھا۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے بروقت اقدامات کے باعث ایک دوسری کمپنی نے پی ایس ایل کے میچز کی کوریج کی حامی بھری اور پی ایس ایل کو ناکام ہونے سے بچایا۔بھارت کی جانب سے بعد ازاں غیر ملکی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں نہ کھلانے کی دھمکی دے کر انہیں پاکستان جانے سے روکنے کی کوشش بھی کی گئی، تاہم بھارت اس سازش میں بھی ناکام رہا۔اب پاکستان نے بھی بھارت کی سازشوں کا جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزرت اطلاعات نے پاکستان میں آئی پی ایل میچز نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے پیمرا کو باقاعدہ ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ پیمرا کو ہدایت کی گئی ہے کہ یقینی بنایا جائے کہ پاکستان میں بھی کوئی بھی چینل آئی پی ایل کے میچز نشر نہ کرے۔

FOLLOW US