Monday January 20, 2025

چین نے دوستی نبھا دی23مارچ سے قبل دھما کے دار خبر آگئی چین نے پاکستان پر ایک ساتھ کتنے ارب ڈالرز نچھاور کرنے کا اعلان کردیا؟پا کستانی عوام بھی خو ش ہو گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) چین پاکستان کو اگلے چند روز میں 2ارب ڈالر قرضہ دے گا۔ پاکستان اور چین کے مابین معاملات طے پا گئے ہیں۔ وزارتِ خزانہ نے بتایا ہے کہ اگلے چند روز میں چین پاکستان کو 2ارب ڈالر کی رقم فراہم کر دے گا۔ بتایا گیا ہے کہ چین پاکستان کو یہ رقم قرضے کے طور پر دے گا۔ وزارتِ خزانہ نے بتایا ہے کہ اگلے کچھ روز میں رقم پاکستان

کے اکاؤنٹس میں منتقل کر دی جائے گی۔اس کے علاوہ چین کی جانب سے پاکستان کو 1ارب ڈالر مزید فراہم کیے جانے کی بھی امید ظاہر کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مزید 1ارب ڈالر ملنے کے حوالے سے چین کے ساتھ بات چیت کی جارہی ہے اور امید ہے کہ جلد معاملات طے پا جانے کے بعد چین پاکستان کو یہ رقم بھی فراہم کر دے گا۔چین 1949سے پاکستان کا اتحادی اور دوست ہے۔ پاکستان اور چین مل کر بہت سے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں جن میں سب سے بڑا منصوبہ پاک چین اقتصادی راہداری ہے جس پر کام تیزی سے جاری ہے، اسی منصوبے کے تحت چین گوادر میں بندرگاہ بھی بنا رہا ہے جس کی تکمیل کے بعد پاکستان دنیا میں اہم تجارتی مرکز بن جائے گا۔اس کے علاوہ پاکستان اور چین نے مل کر جے ایف17 تھنڈر طیارے بنائے ہیں اور الخالد ٹینک بھی پاکستان نے چین کے اشتراک سے تیار کیا ہے۔ چین دنیا میں پاکستان کو ہتھیار بیچنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ پاکستان میں چین کی بہت بڑی سرمایہ کاری ہے اور اقتصادی راہداری کی تکمیل کے بعد یہ سرمایہ کاری کئی گنا بڑھ جائے گی۔ پاکستان کو پہلے بھی چین کئی بار مختلف حوالوں سے مدد فراہم کر چکا ہے

اور اب جب پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف جا رہی ہے تو ایک بار پھر چین پاکستان کی مدد کرنے کے لیے آگے بڑھا اور آسان شرائط پر پاکستان کو 2ارب ڈالر قرضہ فراہم کر رہا ہے۔وزارتِ اطلاعات نے یہ بھی بتایا ہے کہ مزید 1ارب ڈالر بھی پاکستان کو چین کی جانب سے فراہم کیے جانے کا ماکان ہے۔ اس قرضہ کی فراہمی کے بعد ڈالر کی قیمت میں بھی کمی آنے کا امکان ہے۔

FOLLOW US