Monday January 20, 2025

میٹرو بس سروس بندکرنے کا اعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد میٹرو بس سروس بند کرنے کا اعلان ہو گیا ہے ، کل بروز جمعہ یوم پاکستان کے باعث جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بند رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے سلسلے میں کل بروز جمعہ کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔ اسی باعث کل کے روز کیلئے اسلام آباد راولپنڈی میٹرو بس سروس بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔دوسری جانب اسلام آباد ٹریفک پولیس نی23مارچ پریڈ کی تقریب کے لئے خصوصی جامع ٹریفک پلان ترتیب دیا ہے۔

FOLLOW US