Sunday December 22, 2024

فیصل آباد میں خاوند نے ٹوکے کا وار کر کے اپنی بیوی کی گردن کاٹ ڈالی۔۔ لرزہ خیز خبر آگئی

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شوہر نے جائیداد نام نہ کرانے پر ٹوکہ کا وار کرکے بیوی کی گردن کاٹ دی ،لالچی شوہرچالیس ایکڑ اراضی اپنے نا م لگوانا چاہتا تھا آن لائن کو بتایا گیا ہے کہ کے مطابق چوک سرور شہید کے نواحی علاقہ کے رہائشی سید حسوار شاہ نے اپنی اہلیہ نازیہ بی بی کوٹوکے کے وار کرکے قتل کردیا ، نازیہ بی بی کے والدین وفات پاچکے ہیں اس کے حصے میں 40ایکڑ زرعی اراضی آئی تھی جوکہ اس کا خاوند حسوار شاہ اپنے نام کرانا چاہتا تھالیکن نازیہ کے انکار پر حسوار شاہ نے نازیہ کو گزشتہ رات قتل کردیا مقتولہ پانچ بچوں کی ماں تھی جس میں دو

بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں جن کی عمریں 8سال سے 6ماہ تک ہیں پولیس نے نازیہ کی بہن کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔

FOLLOW US