Monday January 20, 2025

نعرہ تکبیر ، اللہ اکبر پاکستانی جنگی لڑاکا طیاروں کی گھن گرج دشمن کو موت کے فرشتے دکھائی دینے لگے

اسلام آباد (آ ئی این پی) یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل اسلام آباد کے شکر پڑیاں گرا ؤنڈ میں منعقد ہو ئی، دارالحکومت کی فضا جنگی طیاروں کی گھن گرج سے گونج اٹھی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبادمیں یوم پاکستان پریڈ کی تیاریاں جاری ہے ، شکر پڑیاں پریڈ گرا ؤنڈ میں فل ڈریس ریہرسل ہوئی ، جس میں مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں کے چاق و چوبند دستوں نے حصہ لیا،ریہرسل میں پاک فضائیہ کے

شاہینوں اور ترکی کے لڑاکا طیاروں نے صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جبکہ سعودی عرب ، بحرین، سری لنکا، قطر کے پیر اٹروپرزبھی فل ڈریس ریہرسل کا حصہ تھے،پاکستان کی علاقائی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے مختلف فلوٹس بھی ریہرسل میں شامل تھیں۔

FOLLOW US