Wednesday January 22, 2025

عمارت میں آگ لگ گئی ، جعلی اکاونٹس اور اومنی گروپ کے ریکارڈ کا کیابنا جان کا پاکستانی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں ایک اور عمارت میں آگ لگنے سے جعلی اکائونٹس اور اومنی گروپ کا ریکارڈ جل جانے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ ، 3 روز قبل کراچی میں شارع فیصل پر قائم فنانس اینڈ ٹریڈ سینٹر کی چھٹے اور ساتویں فلور پر آگ لگنے کے باعث نیشنل بینک کے دفاتر کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی ایف ٹی سی عمارت میں 3 روز قبل ہونے والی آتشزدگی سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف ہوا ہے۔

انکشاف کے مطابق 3 روز قبل کراچی میں شارع فیصل پر قائم فنانس اینڈ ٹریڈ سینٹر کی چھٹے اور ساتویں فلور پر آگ لگنے کے باعث نیشنل بینک کے دفاتر کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس عمارت میں قائم نیشنل بینک کے دفاتر میں ہی زرداری خاندان کیخلاف جاری جعلی اکاونٹس کیس اور اومنی گروپ سے متعلق اہم ترین دستاویزات موجود تھیں۔

FOLLOW US