Wednesday January 22, 2025

پاکستان میں ریکارڈ ساز بارشوں کا کریڈٹ سوشل میڈیا پر مجھے دیا جا رہا ہے تاہم اس کا اصل کریڈٹ کسےجا تا ہے ؟ زرتاج گُل نے ایک بار پھر زبردست اعلان کر کے پاکستانیوں کے دل جیت لیے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) مارچ کا مہینہ شروع ہو گیا ہے لیکن لگتا ہے کہ ابھی بھی سردیاں کہیں جانے والی نہیں ہیں۔سوشل میڈیا پر اس کا کریڈٹ وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کو دیا جا رہا ہے کہ جب سے زرتاج گل محکمہ موسمیات کی وزیر بنی ہیں تب سے پاکستان کا موسم کچھ زیادہ ہی سہانا ہو گیا ہے۔ اسی پر اب زرتاج گل کا بھی موقف

سامنے آیا ہے۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا تھا کہ اللہ کا کرم ہے آ سب دیکھ رہہے ہیں اس بار پاکستان میں بہت زیادہ بارشیں اور برفباری ہوئی ہے،اتنی زیادہ تعداد میں بارشیں اور برفباری اس سے پہلے کبھی پاکستان میں نہیں ہوئی۔ مجھے پتہ ہے سوشل میڈیا پر اس کا کریڈٹ مجھے دیا جا رہا ہے لیکن میں اس کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو دوں گی۔ زرتاج گل کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے۔کچھ صارفین نے ان کا مذاق بنایا تو کچھ نے کہا کہ واقعی اس کا کریڈٹ عمران خان اور زرتاج گل کو جاتا ہے کیونکہ تحریک انصاف کی حکومت میں ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم کی طرف سے کلین اینڈ گرین مہم کا آغاز کیا گیا جب کہ بڑی تعداد میں پودے لگائے گئے اسی طرح بھٹے بھی بند کروائے گئے جس کا اثر ماحول پر بھی پڑتا ہے۔جب کہ وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے کلین اینڈ گرین پاکستان منصوبے پر بھرپور انداز میں کام ہو رہا ہے ،حکومت ایسے منصوبوں پر کام کر رہی ہے جس سے پاکستان خطے کا سب سے زیادہ سرسبزوشاداب ملک ہونے کے ساتھ معاشی حب بننے جا رہا ہے، نئی نسل میں ماحولیاتی آلودگی سے آگاہی وقت کی ضرورت ہے۔

FOLLOW US