Thursday January 23, 2025

90فیصد پاکستانی اپنے ملک پر مر مٹنے کےلئے تیار ہیں اور بھارت میں یہ شرح کتنی ہے رپورٹ جان کر بھارتی فوجی اسلحہ چھوڑ کر گھروں میں دبک کر بیٹھ جائیں گے

90فیصد پاکستانی اپنے ملک پر مر مٹنے کےلئے تیار ہیں اور بھارت میں یہ شرح کتنی ہے رپورٹ جان کر بھارتی فوجی اسلحہ چھوڑ کر گھروں میں دبک کر بیٹھ جائیں گے

نئی دہلی(آئی این پی) گیلپ انٹر نیشنل نام کی تنظیم نے پوری دنیا میں ایک سروے کیا۔ اس سروے میں لوگوں سے ان کے ملک کے لئے لڑنے کے جذبہ کے بارے میں پوچھا گیا ۔ وین / گیپل انٹرنیشنل کی ایک رپورٹ کے مطابق 64 ممالک میں کئے گئے اس سروے میں 61 فیصدی لوگوں نے کہا کہ وہ اپنے ملک کے لئے لڑیں گے۔ جب کہ 27 فیصدی لوگوں نے کہا

کہ وہ ایسا نہیں کریں گے۔ علاقہ کے حساب سے لوگوں میں حب الوطنی کی سطح بدلتی رہتی ہے۔مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے لوگوں میں اس سروے میں سب سے زیادہ حب الوطنی پائی گئی۔ یہاں لوگوں نے ملک کے لئے لڑنے کی بات کہی۔ وہیں مغربی یورپ میں صرف 25 فیصد لوگوں نے ملک کے لئے لڑنےکی بات کہی۔ ایسے میں یہ پایا گیا کہ جن ممالک میں حال ہی میں تنازعہ(اندرونی یا بیرونی)کا سامنا کیا ہے وہاں کے لوگوں میں حب الوطنی کا جذبہ ان ممالک کے شہریوں کے مقابلہ زیادہ ہے، جہاں ایسا کچھ بھی نہیں ہوا ہے۔حب الوطنی کے معاملہ میں بھارت کی نسبت پاکستان کے لوگ سب سے آگے ہیں حب الوطنی کے معاملہ میں موراکو اور فیجی کے لوگ اول درجہ پر ہیں۔ یہاں 94 فیصدی لوگ ملک کے لئے لڑنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ اس کے بعد سب سے زیادہ حب الوطن لوگ پاکستان اور ویتنام میں ہیں، جہاں ملک کے لئے لڑنے کی بات 89 فیصد لوگوں نے کہی۔ بنگالہ دیش کے 86 فیصد لوگوں نے یہ جذبہ دکھایا۔ آذربائجان کے 85 فیصد لوگوں نے، افغانستان اور جارجیا کے 76 فیصد لوگوں نے ملک کے لئے لڑنے کی بات کہی۔اس سروے کے نتائج میں ہندوستان، فن لینڈ، ترکی، فلیپینس اور تھائی لینڈ سارے ممالک حب الوطنی کے معاملہ میں ایک ہی مقام پر ہیں۔ یہاں کے 72 فیصد لوگوں نے ملک کے لئے لڑنے کا جذبہ دکھایا ہے۔

FOLLOW US