Wednesday November 27, 2024

اوہ میرے خدا تو یہ بات تھی ۔۔بریگیڈئیر (ر) اسد منیر کی مبینہ خود کُشی کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، افسوسناک انکشافات

اوہ میرے خدا تو یہ بات تھی ۔۔بریگیڈئیر (ر) اسد منیر کی مبینہ خود کُشی کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، افسوسناک انکشافات

اسلام آباد (نیو زڈیسک)اوہ میرے خدا تو یہ بات تھی ۔۔بریگیڈئیر (ر) اسد منیر کی مبینہ خود کُشی کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، افسوسناک انکشافات ۔۔ سابق ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے بریگیڈئیر (ر) اسد منیر کی خود کُشی سے متعلق صحافی عمران یعقوب خان کا کہنا تھا کہ بریگیڈئیر (ر) اسد منیر کی خود کُشی سے متعلق میں ایک چیز بیان کر دوں کہ ان کی خود

کُشی کے حوالے سے واقفان حال کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ایک بہت بڑے پراپرٹی ٹائیکون اور سندھ سے تعلق رکھنے والے ایک بہت بڑے سیاستدان کے لیے بھی بریگیڈئیر (ر) اسد منیر نے بہت سارے کام کیے تھے۔دونوں شخصیات نے جب اسد منیر سی ڈی اے میں تھے تب بھی ان سے کافی کام لیے تھے اور انہیں یقین دلایا تھا کہ آپ گھبرائیں نہیں، آپ پر جب بھی کوئی مصیبت آئی تو ہم آپ کی مدد کریں گے۔ لیکن جب اسد منیر پر بُرا وقت آیا اُس وقت دونوں شخصیات کے حالات بھی ٹھیک نہیں تھے، تو وہ نہ صرف ان کی کوئی مدد نہیں کر سکیں بلکہ انہوں نے رابطہ کرنا بھی چھوڑ دیا۔جس پر اسد منیر کو یقین ہو گیا کہ میں اب پھنس جاؤں گا اور اب مجھے سزا ہو جائے گی اور اسی بات پر دلبرداشتہ ہو کر انہوں نے خود کُشی کر لی۔ یاد رہے کہ 15 مارچ کو سابق ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے بریگیڈئیر (ر) اسد منیر نے خود کشی کر لی تھی اور ان کی اس اچانک موت پر کئی لوگ ششدر رہ گئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق نیب نے اسد منیر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی تو انہیں یہی ڈر تھا کہ نیب انہیں ہتھکڑی لگا کر لے جائے گی اور ان کی بدنامی ہو گی ، بدنامی کا یہی

خوف انہیں کھائے جا رہا تھا۔خود کُشی سے قبل بریگیڈئیر (ر) اسد منیر نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کے نام ایک خط بھی لکھا۔ انہوں نے اپنے اس خط میں کہا کہ میری چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ وہ نیب حکام کی کارروائیوں کا نوٹس لیں تاکہ کسی سرکاری افسر کو اُن جرائم کی سزا نہ ملے جس کا وہ مرتکب ہی نہیں ہے۔ بریگیڈئیر (ر) اسد منیر نے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے نام لکھے اس خط میں اپنی خود کُشی کی وجہ بھی بتائی اور کہا کہ میں اپنی جان اس اُمید پر دے رہا ہوں کہ آپ ایک ایسے نظام میں مثبت تبدیلی لائیں گے جہاں نا اہل لوگ احتساب کے نام پر شہریوں کی زندگیوں اور آبرو سے کھیل رہے ہیں

FOLLOW US