Monday January 20, 2025

گٹر ، گندگی کے ڈھیر اور حرام جانور شیخ رشید کے بارے میں کیا ہونے والا ہے چونکا دینے والی خبر

گٹر ، گندگی کے ڈھیر اور حرام جانور شیخ رشید کے بارے میں کیا ہونے والا ہے چونکا دینے والی خبر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی اور وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید کے مابین کشیدگی کی فضا اپنے عروج کو پہنچنے لگی۔ پیپلزپارٹی اب شیخ رشید کو ان ہی کی زبان میں جواب دینے کا فیصلہ کر چکی ہے۔ یہ اعلان پنجاب کے پارلیمانی لیڈر و ترجمان سید حسن مرتضی نے کیا، سیدحسن مرتضی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صبرو تحمل سے تنقید برداشت کی لیکن شیخ رشیدحد سے آگے بڑ ھ گیاہے،شیخ رشید بلاول بھٹو زرداری پر مسلسل حملے کررہا ہے جو ناقابل برداشت

ہے اس لئے شیخ رشید کے خلاف مہم چلانے کا اعلان کیا ہے،سید حسن مرتضی نے کہا کہ جہاں گندگی کے ڈھیرہوںگے وہاں شید اٹلی لکھا جائے گا،گڑوں پر بھی شیداٹلی لکھ کراس سے نفرت کااظہار کیاجائیگا،کارکنان حرام جا نوروںپر بھی شیخ رشید کا نام لکھیں،ہم نہیں چاہتے کہ سیاست میںکشیدگی جنم لے لیکن شیخ رشید باز نہیں آرہا،شیخ رشید کی حرکتوں کی وجہ سے یہ راستہ اختیار کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے جس کے اختیار کرنے سے سیاسی انتشار سے بھی محفوظ رہیںگے اورجیالے سیاسی ٹائوٹ پر اپنا غصہ پرامن انداز میںاتار پائیں گے.

FOLLOW US