Thursday January 23, 2025

پاکستان کے اہم شہر میں باپ کا اپنی 20سالہ بیٹی سے زیادتی کا مقدمہ

پاکستان کے اہم شہر میں باپ کا اپنی 20سالہ بیٹی سے زیادتی کا مقدمہ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں بیٹی سے مبینہ زیادتی کرنے والے شخص کو مقدمے سے بری کر دیا گیا ہے۔ صنفی تشدد کی خصوصی عدالت نے بیٹی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں ملوث ملزم باپ کو مدعی خاتون سے سمجھوتہ ہونے کی وجہ سے بری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق صنفی تشدد کی خصوصی عدالت کے جج ایڈیشنل سیشن جج رحمت علی نے فیصلہ سنایا۔

متاثرہ لڑکی رابعہ نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ اب میری شادی ہو گئی ہے لہٰذا میں اب مزید اس کیس کی پیروی کرنا نہیں چاہتی۔ رابعہ کا کہنا تھا کہ میں نے ملزم کو اللہ کی رضا کی خاطر معاف کر دیا ہے اگر ملزم کو مقدمے سے بری کر دیا جائے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔ دوران سماعت ملزم دلاور نے بیان دیا کہ پسند کی شادی سے منع کرنے پر بیٹی نے مجھ پر زیادتی کا الزام عائد کیا تھا۔ جس کے بعد عدالت نے ملزم کو متاثرہ لڑکی کے بیان کی روشنی میں بری کرنے کا حکم دے دیا۔ یاد رہے کہ ملزم دلاور کے خلاف تھانہ جنوبی چھاؤنی پولیس نے اپنی 20 سالہ بیٹی سے زیادتی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔

FOLLOW US