Thursday January 23, 2025

بے شمار قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں،تعداد بڑھنے کا خدشہ ہسپتالوں میں رش بڑھ گیا

بے شمار قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں،تعداد بڑھنے کا خدشہ ہسپتالوں میں رش بڑھ گیا

ڈی جی خان (آ ئی این پی) ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان)میں ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں گرنے سے 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔جمعرات کو ڈی جی خان میں زائرین سے بھری ٹریکٹر ٹرالی گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور اور 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق جب کہ 25 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 10 کی حالت تشویشناک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے جب کہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق حادثہ ڈیرہ غازی خان سے 60 کلومیٹر دور قبائلی علاقہ زندہ پیر کے مقام پر پیش آیا، جہاں زیارت کے لیے دربار زندہ پیر جانے والے زائرین کی ٹریکٹر ٹرالی موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری اور الٹ گئی۔حادثہ کا شکار ہونے والے افراد کا تعلق ڈیرہ غازی خان کے بلاک نمبر 42 سے ہے جو زندہ پیر دربار پر منت چڑہانے کے لیے جا رہے تھے۔

FOLLOW US