Thursday January 23, 2025

فواد چودھری کو وزرات اطلاعات سے ہٹانے کا فیصلہ

فواد چودھری کو وزرات اطلاعات سے ہٹانے کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین کو ان کے عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ فواد چوہدری کو آئندہ چنددنوں میں وزارت اطلاعات سے ہٹادیا جائے گا۔ ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ فواد چوہدری کو کسی اور وزارت کا قلمدان سونپا جاسکتا ہے۔ ممکنہ طور پر فواد چوہدری کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت دیے جانے کا امکان ہے۔

FOLLOW US