Thursday January 23, 2025

اسلام آباد خوف ہراس پھیلانے والا سکندر تو سب یا د ہی ہو گا سکندر بارے اچانک بڑی خبر آگئی

اسلام آباد خوف ہراس پھیلانے والا سکندر تو سب یا د ہی ہو گا سکندر بارے اچانک بڑی خبر آگئی

اسلام آباد :اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کی شاہراہ جناح ایونیوپرشہریوں میں خوف ہراس پھیلانے والے سکندرکی سزاکیخلاف اپیل پرفیصلہ محفوظ کرلیا ۔بدھ کو چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ اطہرمن اللہ اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بلیوایریا میں خوف ہراس پھیلانے والے سکندرکی سزا کیخلاف اپیل کی سماعت کی ۔ سکندرکے وکیل نے

سزا معطلی کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اپنایاکہ سکندربچوں کوگھمانے کیلئے اسلام آباد آیا تھا ملزم 6سال سے جیل میں قید ہے ،بچے دربدرہوگئے ہیں ۔سرکاری وکیل نے دلائل دیئے کہ سکندرصرف بچوں کوگھمانے نہیں بلکہ گن بھی ساتھ لایاتھا بلیو ایریا میں سب کچھ منصوبہ بندی کے تحت کیا میڈیا کی فوٹیج ساری کہانی میڈیا کی فوٹیج سے ظاہرہے۔بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے دلائل مکمل ہونے پرفیصلہ محفوظ کرلیا ۔یاد رہے کہ 16اگست 2013میں سکندرنے بلیوایریا میں فائرنگ اورخوف حراس پھیلانے پرڈرامائی انداز میں گرفتارکیا گیا تھا2017 میں انسداد دہشتگردی عدالت نے سکندر کو 16 سال قید کی سزا سنائی تھی ۔

FOLLOW US