Thursday January 23, 2025

کوئی مجھے ہٹا کر دکھائے

کوئی مجھے ہٹا کر دکھائے

لاہو ر(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ہندو برادری کے حوالے سے نامناسب بیان پر گزشتہ ہفتے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا تاہم اب انھوںنے وزرات واپس لیے جانے کے باوجود سرکاری مراعات واپس دینے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہےکہ فیاض الحسن چوہان سرکاری گھر ، دفتر اور دیگر مراعات کو لوٹانے سے انکاری ہو گئے ہیں۔ وہ اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے پہلے مشہور ہوئے اور پھر خود اپنی اسی عادت کی بنا پر پنجاب کی وزرات سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے تاہم ان کے سرکاری دفتر او ر گھر کے سٹاف کا کہنا ہے

کہ وہ سرکاری مراعا ت یہ کہہ کر واپس نہیں کررہے کہ انھیں جلد ہی دوسری وزارت ملنے والی ہے اس لئے سرکاری مراعات واپس کرنےکا کوئی مقصد نہیں۔دوسری جانب صوبائی حکومت کے ذرائع نے فیاض الحسن چوہان کو کوئی دوسری وزرات دینے کے حوالے سے کوئی بھی بات نہیں کی۔ واضح رہے کہ فیاض الحسن چوہان کا اقدام تحریک انصاف کے منشو کی صریح خلاف ورزی ہے جس میں واضح ہے کہ بادشاہی نظام ، پروٹوکول اور سرکاری مراعات پر ناجائز قبضہ قابل قبول نہیں ہوگا۔

FOLLOW US