Thursday January 23, 2025

سکیورٹی فورسز نے بہت بڑی کارروائی کر ڈالی پاکستان کے کئی دشمن اپنے انجام کو پہنچ گئے

سکیورٹی فورسز نے بہت بڑی کارروائی کر ڈالی پاکستان کے کئی دشمن اپنے انجام کو پہنچ گئے

راولپنڈی (آئی این پی)ملک بھر میں آپریشن ضرب عضب کامیابی و کامرانی سے جاری ہے ،خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائی کے دوران 2دہشت گردوں سمیت 3سہولت کارگرفتار کرلئے گئے،دہشت گرد پولیس اور فوجی قافلوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز اورپولیس نے خیبرپختونخوا میں خفیہ اطلاعات پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے 2دہشت گردوں اور 3سہولت کاروں کوگرفتار کرلیا ہے،کاروائی خفیہ اطلاع پر مانسہرہ میں کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد پولیس ،فوجی قافلوں اور امام بارگاہوں پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے

FOLLOW US