Monday May 20, 2024

دشمن کے ناپاک ارادے خاک میں مل گئے جرمنی سمیت کن کن ملکوں کے وزرائے خارجہ پاکستان پہنچ گئے

دشمن کے ناپاک ارادے خاک میں مل گئے جرمنی سمیت کن کن ملکوں کے وزرائے خارجہ پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(آئی این پی ) جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس اور ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میریدوف پاکستان پہنچ گئے، نور خان ایئر بیس آمد پر دفتر خارجہ کے اعلی حکام نے جرمن وزیر خارجہ کا پرتپاک استقبال کیا۔ منگل کو جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس اور ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میریدوف پاکستان پہنچ گئے، نور خان ایئر بیس آمد پر دفتر

خارجہ کے اعلی حکام نے جرمن وزیر خارجہ کا پرتپاک استقبال کیا۔ اسلام آباد میں قیام کے دوران وہ پاکستانی حکام سے ملاقاتوں میں علاقائی امن و سلامتی اور افغانستان کی صورتحال سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق ترکمانستان کے توانائی کے وزیر اور دوسرے اعلی حکام پر مشتمل اعلی سطح کا ایک وفد وزیر خارجہ راشد میریدوف کے ہمراہ ہے۔راشد میری دوف اسلام آباد میں ہونے والے پاکستان ترکمانستان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے دوسرے مرحلے میں اپنے ملک کے وفد کی قیادت کریں گے اور وہ وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر پٹرولیم غلام سرور اور توانائی کے وزیر عمر ایوب سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

FOLLOW US