Monday May 20, 2024

’’پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کی چھٹی ‘‘ پاکستان کو بجلی دینے کے لیے ایسا ملک میدان میں آگیا کہ عمران خا ن سمیت ہر کو ئی خوشی سے جھوم اٹھا

’’پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کی چھٹی ‘‘ پاکستان کو بجلی دینے کے لیے ایسا ملک میدان میں آگیا کہ عمران خا ن سمیت ہر کو ئی خوشی سے جھوم اٹھا

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکمیل پراتفاق قائم ہوگیا، ترکمانستان نے پاکستان کو1 ہزار میگاواٹ بجلی دینے کی آفر بھی کردی ہے، یہ پیشکش صدرمملکت سے ترکمانستان کےوزیرخارجہ نے ملاقات میں کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی سے ترکمانستان کے وزیرخارجہ نے

ملاقات کی، جس میں باہمی دلچپسی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ترکمانستان کے وزیرخارجہ نے پاکستان کو 1 ہزار میگاواٹ بجلی دینے کی آفر بھی کی۔ ترکمانستان کی پیشکش کا صدرمملکت نے خیرمقدم کیا ہے۔ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکمیل پراتفاق بھی قائم ہوگیا ہے۔صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان اورترکمانستان کے قریبی مذہبی، ثقافتی اور تاریخی تعلقات ہیں۔ پاکستان اورترکمانستان کے اشتراک سے امن اور خطے کے استحکام کے مقاصد کے تحت تعلقات فروغ پائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کاعالمی فورم او آئی سی، یواین اورای سی او پرقریبی تعاون رہتا ہے۔ عارف علوی نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے۔ ہمسایہ ملکوں سے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔ صد مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان خطے کی کشیدہ صورتحال کومعمول پر لانے کیلئے بھارت سے بات چیت کیلئے تیارہے۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کو کم کرنا چاہتا ہے۔دوست ملک مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے بھارت پرروز دیں۔ اس سے قبل پاکستان اورترکمانستان کے درمیان توانائی منصوبوں

پر مذاکرات ہوئے۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر بجلی عمر ایوب خان نے کی۔ ترکمانستان کےوفد کی قیادت وزیرخارجہ رشید میریڈوو اور وزیرتوانائی ڈووران ریجیپاونے کی۔ پاکستان اورترکمانستان نے بجلی کی ترسیل کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ عمرایوب نے کہا کہ افغان امن عمل سے وسط ایشیائی ممالک کو بندرگاہوں تک رسائی میں آسانی ہوگی۔

FOLLOW US