’’دشمن کو ایک کے بعد ایک نا کامی کا سامنا ‘‘ بھا رت کو پا کستان کا پا نی روکنا مہنگا پڑھ گیا ، کپتا ن حکو مت نے بھی جوا ب دیدیا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان نے بھارت کی آبی جارحیت کا جواب دینے کے لیے عالمی بنک سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پاکستان انڈس واٹرکمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کا پانی بند کیا گیا تومعاملہ عالمی سطح پراُٹھائیں گے۔ بھارتی میڈیا پر آبی جارحیت سے متعلق چلنے والی خبروں کے معاملے پرانڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ کا کہنا تھا کہ
بھارت نے اگر اب کوئی آبی جارحیت کی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔بھارت نے سندہ طاس معاہدے اور بین الااقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی تو تمام عالمی فورمز سے رجوع کیا جائے گا۔ بھارتی حکام کو آگاہ کردیا گیا کہ اگر آبی جارحیت کی تو عالمی بینک سے رجوع کریں گے۔ دوسری جانب مودی سرکار نے دریائے راوی، ستلج اور بیاس پر 3 نئے ڈیموں کی تعمیر کی منظوری دینے کا فیصلہ کیا تھا۔دریائے ستلج پر شاہ کنڈی ڈیم کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے راوی اور بیاس کو آپس میں لنک کرنے کے منصوبے اور دریائے راوی پر ڈیم کی تعمیر کی بھی منظوری دے دی۔ نئے ڈیموں کی تعمیر سے تینوں دریاؤں سے پاکستان آنے والا اضافی پانی مکمل طور پر رک جائے گا، بھارت ڈیموں کی تعمیر سے168ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرے گا، حکام وزارت آبی وسائل کے مطابق ڈیموں کی تعمیر کی منظوری سے پہلے پاکستانی اداروں کو کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ منصوبہ جون 2022ء میں مکمل ہوگا اور اس منصوبے کے لیے مرکزی حکومت پانچ سال میں 485.38 کروڑ روپے فراہم کرے گی۔ گذشتہ برس مئی میں
بھی بھارت نے دریائے چناب اور دریائے جہلم کا پانی روک لیا تھا۔ جبکہ بھارت نے دریائے چناب پر بگلیہار اور جہلم کا پانی دریائے نیلم پر کشن گنگا ڈیم تیار کر رکھے ہیں۔