Thursday January 23, 2025

پاک فوج نے ایک اور بھارتی طیارہ مار گرایا

پاک فوج نے ایک اور بھارتی طیارہ مار گرایا

کوٹلی (نیوز ڈیسک ) ایک طرف جہاں پاکستان بھارت کی طرف امن کا ہاتھ بڑھا رہا ہے اور بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکالنا چاپتا ہے وہیں دوسری جانب بھارت اپنی دراندازی جاری رکھے ہوئے ہے۔ پاک فوج نے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے والا ایک اور بھارتی ڈرون طیارہ مار گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق بھارتی ڈرون کوٹ کٹہڑہ کھوئی رٹہ سیکٹر میں نشانہ بنایا گیا۔کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی ڈرون آزاد علاقہ میں گُھس آیا تھا۔ یاد رہے کہ 26 فروری کی رات بھارتی فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فضائیہ کی بروقت جوابی کارروائی پر بھارتی طیارے بالاکوٹ کے قریب نصب ہتھیار پھینکتے ہوئے بھاگ نکلے تھے۔ جس کے بعد بدھ کی صبح 27 فروری کو پاک فضائیہ نے بھارت کو سرپرائز دیتے ہوئے

بھارت کے دو طیارے مار گرائے جبکہ ایک بھارتی پائلٹ کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔پاک فوج نے ابھی نندن کو مشتعل ہجوم سے بچایا اور حراست میں لے لیا تھا۔ ابھی نندن کے قبضے سے مختلف سامان بھی برآمد ہوا جس میں ایک پستول، گولیاں نقشے اور دیگر کاغذات شامل تھے۔ ابھی نندن پاک فوج کی زیر حراست رہا جہاں اسے کے ساتھ مہذب سلوک روا رکھا گیا جس کا اعتراف بھارتی پائلٹ نے جاری کردہ ویڈیو میں بھی کیا۔ بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کی گرفتاری کے بعد سے بھارتی میڈیا میں یہ چرچا تھا کہ پاکستان اب پائلٹ کی رہائی کے لیے بھارت کے سامنے شرائط رکھے گا ، بھارتی حکومت نے مؤقف دیا کہ ہم کسی قسم کی شرائط ماننے کو تیار نہیں ہیں۔لیکن جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کا اعلان کیا اور ساتھ ہی کہا کہ ہم بھارتی پائلٹ کو امن کے فروغ کے لیے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے اس فیصلے کو نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ عالمی سطح پر بھی خوب سراہا گیا۔ لیکن بھارت کو تب بھی چین نہ ملا اور اپنی آبدوز پاکستان کی سمندری حدود میں بھیج دی لیکن پاک بحریہ نے فوری طور پر اس آبدوز کا سُراغ لگا لیا اور بھارت کو سمندری محاذ پر بھی شکست دے دی تھی۔

FOLLOW US