Thursday January 23, 2025

آخر وہی ہوا جس کا خدشہ تھا بچوں سمیت کئی قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں پاکستانیوں پر قیامت ٹوٹ پڑی

آخر وہی ہوا جس کا خدشہ تھا بچوں سمیت کئی قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں پاکستانیوں پر قیامت ٹوٹ پڑی

اسلام آباد /لاہور /کوئٹہ /پشاور(آئی این پی ) اسلام آبا، لاہور اور کوئٹہ سمیت کئی شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا،بلوچستان میں وقفے وقفے سے بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی، سیلابی ریلوں کا الرٹ جاری کر دیا گیا،ہنگو اور اٹک میں بارش کے باعث چھتیں گرنے سے 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے، اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے

تحت ملنے سے لاشیں نکالیں،قلعہ عبداللہ کے دیہی علاقوں میں کچے مکانات گرگئے، کوہ خواجہ عمران، شیلاباغ اور شاخہ میں متعدد مکانوں کو بھی نقصان پہنچا ۔ تفصیلات کے مطابق سرمئی بادلوں اور ہلکی ٹھنڈی ہوا سے موسم سہانا ہو گیا، کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کی بوندیں برسیں، اسلام آباد میں بادل چھائے اور پھر چھما چھم برسات ہوئی۔ شہر بے مثال کا حسن بھی مزید نکھر گیا۔ باغوں کے شہر لاہور میں بھی بارش کی جھڑی لگ گئی، ٹھنڈی ہوا کے جھونکوں نے موسم کو اور دلکش بنا دیا۔ آسمان سے برستی بوندوں کا سلسلہ دن بھر وقفے وقفے سے جاری ر ہا ۔فیصل آباد، چنیوٹ، مریدکے اور میرپور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بھی بارش ہوئی جس سے موسم میں تبدیلی آ گئی۔ پشاور، صوابی اور ڈی آئی خان میں بھی تیز بارش ہوئی جس سے خنکی میں اضافہ ہو گیا۔ بارش کے باعث قومی شاہراہوں پر پھلسن ہے۔ دوسری جانب بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارش سے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ پیدا ہو گیا۔ کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران، نصیر آباد میں سیلابی ریلوں کے خطرے کے سبب الرٹ جاری کر دیا گیا جبکہ مختلف علاقوں میں مزید بارش کا بھی امکان ہے۔ چمن شہر اور گردونواح میں تیز طوفانی ہواوں کے ساتھ شدید ژالہ باری سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے اور ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔بارش اور ژالہ باری سے میزئی اڈہ گلستان اور قلعہ عبداللہ کے دیہی علاقوں میں کچے مکانات گرگئے جبکہ کوہ خواجہ عمران، شیلاباغ اور شاخہ میں متعدد مکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ہنگو کے علاقے کربوغا شریف میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں خاتون اور اس کی دو بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشیں ملبے سے نکالیں۔اٹک میں بھی بارش کے باعث ایک گھر کی چھت گر گئی جس سے ملبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ترجمان موٹروے کی جانب سے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے سرد ترین مقام کالام رہا جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 07 ریکارڈ کیا گیا۔

FOLLOW US