Thursday January 23, 2025

پاکستان میں بے نامی اکائونٹس رکھنے والوں کی موجیں ختم ایک ہفتے کے اندر ساری رقم ضبط ہونے والی ہے کیا آپ جانتے ہیں کہ قومی خزانے میں کتنی رقم جمع ہو جائے گی، بڑی خبر

پاکستان میں بے نامی اکائونٹس رکھنے والوں کی موجیں ختم ایک ہفتے کے اندر ساری رقم ضبط ہونے والی ہے کیا آپ جانتے ہیں کہ قومی خزانے میں کتنی رقم جمع ہو جائے گی، بڑی خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں بے نامی اکائونٹ ایکٹ نافذ العمل ہو گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے ایف بی آ ر کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایف بی آر کو بے ناکامی اکائونٹس کو ضبط کرنے کا اختیار مل گیا ہے۔ ایف بی آر کے پاس پچاس ارب روپے تک بے نامی اکائونٹس کی معلومات ہیں۔ ایف بی آر بے نامی اکائونٹس پر ایک ہفتے کا نوٹس جاری کرے گا۔ بے نامی اکائونٹس کی نشاندہی کےلئے ٹریبونل قائم کردیے گئے ہیں۔ بے نامی اکائونٹس کی نشاندہی کرنے پر بیس سے پچاس لاکھ تک

کی رقم کا ایک فیصد یعنی ایک لاکھ روپے ملیں گے۔ اسی طرح پچاس لاکھ سے زائد کے بے نامی اکائونٹس کی نشاندہی کرنے پر کل رقم کا چار فیصد یعنی تین لاکھ بیس ہزار روپے دیے جائیں گے۔ بے نامی اکائونٹس ایکٹ کا اطلاق منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد پر ہو گا۔ نوٹس کا جواب نہ ملنے پررقم بحق سرکار ضبط کر لی جائے گی۔واضح رہے وزیر اعظم عمران خان نے دو ہفتے قبل بے نامی اکائونٹس ایکٹ نافذ کرنے کا حکم دیا تھا۔

FOLLOW US