Thursday January 23, 2025

چین کے ساتھ سی پیک2معاہدہ۔۔وزیر خارجہ نے بڑا اعلان کر دیا۔۔ سی پیک 2معاہدہ کیا ہے ؟ جانیں

چین کے ساتھ سی پیک2معاہدہ۔۔وزیر خارجہ نے بڑا اعلان کر دیا۔۔ سی پیک 2معاہدہ کیا ہے ؟ جانیں

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک )چین کے ساتھ سی پیک2معاہدہ۔۔وزیر خارجہ نے بڑا اعلان کر دیا۔۔ سی پیک 2معاہدہ کیا ہے ؟ جانیں ۔۔۔ پاکستانی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ تعلقات مزید بہتر ہوتے جا رہے ہیں۔ امریکہ نے افغانستان میں امن قائم کرنے کے لیے پاکستان کی مثبت کوششوں کو تسلیم کر لیا ہے۔ شاہ محمود قریشی ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں اور اس کے لیے خوداعتمادی کے ساتھ آگے پڑھ رہے ہیں اور آج امریکہ کے طالبان سے مذاکرات کامیاب ہو گئے تو 17سال بعد افغانستان میں امن قائم ہو گا اور اس کا براہ راست فائدہ پاکستان کو ہو گا۔ امریکہ، افغانستان میں پاکستان کی امن کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھ رہا ہے۔

لیکن کچھ عناصر ایسے ہیں جو افغانستان میں امن نہیں چاہتے۔ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ امریکہ جنوبی ایشیاء میں کشیدگی کم کروانے کے لیے کوششیں کر رہا ہے اورامریکہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات نئی راہ پر گامزن ہیں۔ وزیرِخارجہ نے ایران کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمارا تیسرا بڑا پڑوسی ہے اور اس کے ساتھ پرُ امن بارڈر ہونا دونوں ممالک کے لیے ضروری ہے،انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے ایران کے 12میں سے 5پاسداران کو ڈھونڈ کر ایران کے حوالے کر دیا ہے اور باقیوں کے لیے تلاش جاری ہے۔ وزیرِخارجہ نے کہا کہ پاکستان کے پوری دنیا کے ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر ہو رہے ہیں پاکستان مین بہت بڑی تعداد میں سرمایہ کاری آرہی ہے اور جلد ہی پاکستان کا یورپی یونین کے ساتھ ایک معاہدہ متوقع ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہم بھارت کے روس کے ساتھ تعلقات سے آگاہ ہیں اور پاکستان کے بھی روس کے ساتھ تعلقات بہتر ہو رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے مزید بتایا کہ پاکستان نے چین کے ساتھ سی پیک ٹو کا معاہدہ بھی کر لیا ہے جس کے تحت پاکستان چین کے ساتھ مل کر پاکستان میں غربت مٹانے، زرعی اور معاشی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے کام کرے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ امن چاہتے ہیں لیکن اسکا یہ مطلب نہیں کہ ہم کشمیر کا سودا کر لیں گے۔

FOLLOW US