Thursday January 23, 2025

خورشیدشاہ نوازشریف کی نہیں اپنی جیل کی فکرکریں۔۔۔سابق اپوزیشن لیڈرکوبڑی دھمکی مل گئی

خورشیدشاہ نوازشریف کی نہیں اپنی جیل کی فکرکریں۔۔۔سابق اپوزیشن لیڈرکوبڑی دھمکی مل گئی

جہلم (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید کی جانب سے نواز شریف کی صحت سے متعلق حکومت مخالف بیان پر کہا ہے کہ ’پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی صحت پر سیاست کا سلسلہ جاری ہے‘۔جہلم میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’نواز شریف نے اپنی مرضی سے ہسپتال منتقل ہونے سے انکار کیا لیکن اب صورتحال یہ ہے کہ سابق وزیراعظم کی صحت مسئلہ نہیں لیکن اس پر سیاست کا ماحول گرم ہے‘۔انہوں نے الزام لگایا کہ ’نواز شریف خود ایسا نہیں چاہتے لیکن مسلم لیگ (ن) میں موجود ایک طبقہ ان کی صحت پر سیاست چمکا رہا ہے کیونکہ انہیں سیاست کرنے کا موقع نہیں مل رہا‘۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا

کہ ’سید خورشید شاہ، نواز شریف کی صحت پر پریشان نہیں بلکہ انہیں اپنے جیل جانے کی فکر کھائی جاری ہے‘۔اس سے قبل سید خورشید شاہ نے سکھر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی صحت ٹھیک نہیں تاہم اگر انہیں کچھ ہوا تو وہ قتل کے مترادف ہو گا اور اس کی ذمہ دار وزیراعظم عمران خان پر عائد ہوگی‘۔خیال رہے کہ 24 دسمبر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ(ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید بامشقت اور بھاری جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں انہیں بری کردیا تھا۔بعدازاں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کی صحت بگڑ گئی تھی اور خون میں کلاٹس کی موجودگی کے باعث خون کی روانی متاثر ہونے پر ڈاکٹروں نے انہیں فوری طور پر سی سی یو منتقل کرنے کی تجویز دی تھی.نواز شریف کی صحت بگڑ جانے کے باعث پمز میڈیکل بورڈ کے ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا اور اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ نواز شریف کے خون میں کلاٹس بن چکے ہیں اور دونوں بازوں کی رگوں میں خون کی گردش متاثر ہونے سے میاں نواز شریف کو شدید درد کی شکایت ہے۔جس کے بعد قائدِ مسلم لیگ (ن) کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان خان نے حکومتِ پنجاب سے درخواست کی تھی کہ نواز شریف کو کسی ماہِر معالجِ قلب کی نگرانی میں ایسی جگہ رکھا جائے جہاں ہر وقت طبی آلات اور سہولیات موجود ہوں۔بعد ازاں 15 فروری کو نواز شریف کو سینٹرل جیل لاہور سے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور ان کے وارڈ کو سب جیل قرار دے دیا گیا تھا۔

FOLLOW US