پاکستان میں کہاں کہاں مزید 3دن تک بارشیں رہیں گی ؟ پاکستانیوں کیلئے محکمہ موسمیات نے اہم اعلان کر دیا
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں کہاں کہاں مزید 3دن تک بارشیں رہیں گی ؟ پاکستانیوں کیلئے محکمہ موسمیات نے اہم اعلان کر دیا ۔۔۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بلوچستان میں مزید تین روز تک طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے گا۔ اس سے پہلے بلوچستان میں مسلسل طوفانی بارشیں ہو رہی ہیں اور اب پاکستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ
داخل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے مزید بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان کے مزید 14اضلاع میں بھی برفباری اور گرچ چمک کے ساتھ بارشیں جاری رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان میں پہلے ہی شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب کہ خطرہ ہے اور اب مزید بارشوں کے امکان کی وجہ سے محکمہ موسمیات نے دوسرے اداروں کو سیلاب کی صورت میں ہر طرح سے تیار رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ متعلقہ محکمے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نبٹنے کے لیے تیار رہیں۔ کوئٹہ میں درجہ حرارت7ڈگری نوٹ کیا گیا ہے۔ کوئٹہ کے علاوہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں بھی برف باری اور بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بلوچستان میں بارشوں کا سسٹم داخل ہونے کی وجہ سے پہاڑوں پر برف باری کی کا امکان ہے۔ اگر پہاڑوں پربرفباری ہوئی تو پورے ملک میں سردی کی نئی لہر آنے کا امکان ہے۔ نوشکی میں شدید بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے اور صورتحال کافی خراب ہے۔ جس کی وجہ سے محکمہ موسمیات نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے، دیگر شہروں میں بھی محکمہ
موسمیات نے حفاظتی انتظامات کی ہدایت کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات نے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی ہے اس کے علاوہ لوگوں کو تاکید کی گئی ہے کے بغیر ضرورت سفر سے گریز کریں۔محکمہ موسمیات نے تمام افسران کو اپنے دفاتر میں موجود رہنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش آنے پر انتظامیہ موجود ہو۔