Friday January 24, 2025

بارشوں،بارفباری کا نیا سلسلہ کب شروع ہوگا؟

بارشوں،بارفباری کا نیا سلسلہ کب شروع ہوگا؟

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کی ہے۔پنجاب اور خیبرپختونخوا کے چند شہروں میں بارش کا امکان محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔بلوچستان اور ڈی جی خان ڈویژن میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ مالاکنڈ، ھزارہ، گلگت، بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کی پیشگوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق نیا سسٹم ایران

سے آج بلوچستان میں داخل ہوگا۔ کوئٹہ، ژوب اور قلات ڈویژن میں بارشوں اور برفباری کا امکان ہے۔ہفتے کے روز بارشوں اور برفباری کا سلسلہ قلات ڈویژن تک محدود رہے گا جبکہ اتوار کو دوبارہ کوئٹہ اور ژوب سمیت شمالی بلوچستان میں موسلا دھار بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔شمالی بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں ایک ہفتہ قبل ہونے والی شدید برفباری کے باعث سڑکیں تاحال بند ہیں۔ کنجوغی میں لوگوں کی بڑی تعداد خراب موسم کے باعث پھنس گئی ہے، پھنسے ہوئے افراد انتظامیہ کی مدد کے منتظر ہیں۔ملکہ کوہسار میں گذشتہ روز درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔ برفباری کے دوران شدید سردی میں میٹرک کے طلباء کیلیے امتحانی سینٹر پہنچنا امتحان بن گیا۔ ایبٹ آباد کےمیدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری ہوئی ہے۔ نتھیاگلی، ایوبیہ ، ٹھنڈیانی میں 3 انچ سے زائد برف پڑی ہے۔ سڑکوں کی بندش سے گلیات کے مکین پریشان ہے۔ اٹک میں بھی بادل جم کربرسے اور بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا۔جمعرات کو سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ہنزا اور استور میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کلام،پاراچنار،قلات اور بگروٹ میں 4 ڈگری سینٹی گریڈ رہا

FOLLOW US