Friday January 24, 2025

وزیراعظم عمران خان کا ایرانی صدر حسن روحانی سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم عمران خان کا ایرانی صدر حسن روحانی سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین09مارچ2019ء) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا ایران کے صدر حسن روحانی سے ٹیلیفونک رابطہ۔ خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں راہنماؤں نے باہمی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے ایران کے صدر حسن روحانی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ عمران خان نے حسن روحانی سے خطے کی صورتحال پربات چیت کی۔

دونوں راہنماؤں کے درمیان اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کیا جانا چاہیے۔ دونوں نے ایک دوسرے کو دورے کی دعوت بھی دی۔ وزیراعظم پاکستان اور ایرانی صدر نے پاکستان اور بھارت کے مابین چل رہی کشیدگی پر بھی بات کی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کا دورہ ایران جلد متوقع ہے۔وزیر اعظم نے ایران میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقع پر افسوس کا اظہار بھی کیا یاد رہے کہ ایران میں ایک حملہ میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کارکنان ہلاک پو گئے تھے۔

عمران خان نے ایران کے ساتھ مستقبل میں مزید گہرا تعلق ہونے کی امید ظاہر کی جسے ایرانی صدر نے سراہا۔ پاکستان اور ایران کے تعلقات ہمیشہ سے دیرینہ رہے ہیں۔ پاکستان اور ایران مسلمان ممالک ہونے کی وجہ سے بھی ایک دوسرے کے قریب ہیں۔ اب جبکہ پاکستان پوری دنیا کے ساتھ اچھے سفارتی تعلقات قائم کر رہا ہے تو ایران کے ساتھ بھی تعلقات مزید بڑھانے کی ضرورت ہے اسی حوالے سے عمران خان نے ایران کے ساتھ پاکستان کے مزید اچھے تعلقات قائم ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔ عمران خان اور حسن روحانی نے پاک بھارت کشیدگی سمیت خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی بات چیت کی۔ پچھلے دنوں او آئی سی میں ہونے والی کانفرنس جس میں بھارت کو مدوع کیا گیا تھا اور پاکستان نے اس کانفرنس کا بائیکاٹ کیا تھا، ایران نے بھی پاکستان کے حق میں اس کانفرنس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کانفرنس میں شمولیت سے انکار کر دیا تھا۔

FOLLOW US