عمران خان کالہجہ صرف اپوزیشن جماعتوں کےلئے ہی سخت ہے وہ مودی سے اس طرح بات نہیں کرتے
اسلام آ با د (آ ئی این پی)پیپلز پا رٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کاش عمران خان کالعدم تنظیموں اور نریندر مودی کے لئے بھی سخت لہجہ اپناتے، جمعہ کو بلا ول بھٹو نے وزیر ا عظم عمران خان کی جلسہ عام سے تقر یر پر رد عمل دیتے ہو ئے کہا کہ کہ کاش عمران خان کالعدم تنظیموں اور نریندر مودی کے لئے بھی ایسا ہی لہجہ اپناتے، عمران خان کالب ولہجہ صرف اپوزیشن کے لئے ہی سخت ہوتا ہے،انھوں نے کہا کہ بہتر ہوتا، قومی اسمبلی میں میری تقریرپرعمران خان اسی وقت ردعمل دیتے، کچھ لوگ پیٹھ پیچھے ہی ردعمل دیتے ہیں۔