Friday January 24, 2025

وزیراعظم عمران خان نے سکھو ں کے بعد تھر پارکر میں ہندو برادری کیلئے سب سے بڑا اعلان کر دیا ، ہر کسی کے دل جیت لیے

وزیراعظم عمران خان نے سکھو ں کے بعد تھر پارکر میں ہندو برادری کیلئے سب سے بڑا اعلان کر دیا ، ہر کسی کے دل جیت لیے

تھرپارکر (نیوز ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میری حکومت ہندو برادری کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی قسم کا بھی ہم ان پر کوئی ظلم نہیں ہونے دیں گے ۔تھرپارکر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ تھر کی تقریبا آدھی آبادی ہندو مذہب کے لوگوں کی ہے میں آپ کو یہ بتانا چاہتاہوں جو ہندوستان

میں ہو رہاہے جس طرح کی موجودہ بھارتی حکومت کی پالیسی ہے ، جو ہندوستان میں اقلیتوں کو مشکلات کا سامنا ہے، ابھی یو این کی رپورٹ آئی ہے کہ ہندوستان میں اقلیتوں کے حالات بگڑتے جارہے ہیں اور ان پر تشدد ہوتاہے اور حکومت ان کی حفاظت نہیں کرتی میں لیکن میں آپ کو یہ بتانے آیاہوں کہ میری حکومت ہندو مذہب کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی قسم کا بھی ہم ان پر کوئی ظلم نہیں ہونے دیں گے۔عمران خان کا کہناتھا کہ میرے رول ماڈل قائداعظم محمد علی ہیں ، پاکستانیوں کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ وہ انسانوں کو تقسیم نہیں کرنا چاہتے تھے ، ایک وقت قائد اعظم کو یہ خدشہ ہوا کہ جس طرح کا ہندوستان کانگرس چاہ رہی ہے اس میں مسلمانوںسمیت تمام اقلیتوں کو حقوق نہیں ملیں گے اس لیے وہ پاکستان کیلئے نکلے ، آج ہندوستان کا مسلمان کہتاہے کہ قائداعظم ٹھیک کہتے تھے ، اس لیے پاکستان بنا تھا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ جو بھی اقلیت ہے وہ برابر کے شہری رہیں گے ان پر کسی قسم کا ظل نہیں ہونے دیں گے ۔جو یہ نفرتوں کی سیاست ہے ، انسانوں کو تقسیم کر کے ووٹ لینا ، یہ آسان سیاست ہے ، ہم نے کراچی میں دیکھا اس شہر کی تباہی کی گئی ، صرف ایک آدمی نے اقتدار کیلئے نفرتیں پھیلائیں اور ووٹ لیا ، نفر ت کی سیاست نہ ہوتی تو کراچی دبئی کا مقابلہ کر رہا ہوتا لیکن کراچی کی تباہی ہو گئی ، لوگ کاروبار چھوڑ کر لوگ چلے گئے ۔

FOLLOW US