Friday January 24, 2025

” تم نےکھلاڑیوں کوفوج کی ٹوپیاں پہنا دی ہیں اب اپنے اندر دم رکھنا کیونکہ ہم یہ کام کر نے والے ہیں” پاکستان نے بھارت کو خبردار کر دیا

” تم نےکھلاڑیوں کوفوج کی ٹوپیاں پہنا دی ہیں اب اپنے اندر دم رکھنا کیونکہ ہم یہ کام کر نے والے ہیں” پاکستان نے بھارت کو خبردار کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ چودھری فواد حسین نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے فوج کی ٹوپیاں پہن کرکرکٹ کھیلنے کے اقدام کو آئی سی سی کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دے دیا ہے اور ساتھ ہی قومی ٹیم کو اس جنگی جنون اور جارحیت پسندی کا جواب دینے کی بھی ہدایات دے دی ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری کا کہنا تھا ۔” یہ کرکٹ نہیں ہے۔ مجھے امید ہے آئی سی سی شریفوں کے اس کھیل کو سیاست کی نذر کرنے کے

بھارتی اقدام پر ایکشن لے گی۔اگر بھارتی ٹیم کو ایسا کرنے سے نہ روکا گیا تو پھر پاکستانی ٹیم بھی اپنے اگلے میچ میں دنیا کو کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی جانب توجہ دلانے کےلئے بازئوں پر سیاہ پٹیاں پہن کر کھیلے گی۔ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو ترغیب دوں گا کہ وہ ایسا ہی کرے” واضح رہے کہ مودی سرکار پاکستان کے خلاف جارحانہ اقدامات کے ذریعے آمدہ الیکشن میں عوامی توجہ حاصل کرنے کی ہر اوچھی اور گھنائونی کوشش کر رہی ہے۔

FOLLOW US