Thursday January 2, 2025

اللہ نہ کرے ۔۔۔۔عائشہ گلا لئی نے عمران خان کی تیسری شادی پر ایسابیان دے ڈالا کہ ہر کوئی چونک گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی تیسری شادی پر تحریک انصاف کی منحرف رہنما اور ایم این اے عائشہ گلا لئی کا بھی رد عمل سامنے آگیا ہے۔ کہتی ہیں کہ تیسری شادی پر عمران خان کو مبارکباد پیش کرتی ہوں اور اللہ سے دعا کرتی ہوں کہ عمران خان اپنی تیسری اہلیہ کے ساتھ خوش و خرم زندگی بسر کریں۔ اپنے پیغام میں عائشہ گلا لئی نے کہا ہے کہ اللہ نہ کرے کہ یہ شادی بھی طلاق پر ختم ہو ۔ کسی بھی شخص کی ذاتی زندگی پر ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔ عائشہ گلا لئی کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل اپنے لیڈرز کو دیکھتی ہے اور ان

سے سیکھتی ہے ایسے میں طلاق کا رجحان تشویش دہ ہو گا ۔ انہوں نے اس موقع پر عمران خان کو تیسری شادی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئےکہا میں عمران خان کو ان کی تیسری شادی پر مبارکباد پیش کرتی ہوں ۔ عمران خان کی تیسری شادی کے علاوہ ملک میں عوام کے اور بھی مسائل ہیں لہٰذا ہم سب کو اس پر دھیان دینا ہو گا۔

FOLLOW US