کسی بھی صوبے سے آپ کا تعلق ہو ، پاک فوج میں کس تاریخ تک بھرتیاں جاری ہیں ، جلدی کریں کیونکہ دن کم ہیں پیچھے
سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک)کسی بھی صوبے سے آپ کا تعلق ہو ، پاک فوج میں کس تاریخ تک بھرتیاں جاری ہیں ، جلدی کریں کیونکہ دن کم ہیں پیچھے ۔۔۔ آرمی سلیکشن اور ریکروٹمنٹ سینٹر پنوعاقل کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق سکھر ڈویژن کے متعلقہ امیدواروں کے لئے پاکستان آرمی میں بطور سولجر بھرتی11مارچ سی13مارچ 2019تک جاری رہے گی ۔اعلامیے کے مطابق تعلقہ روہڑی میں11مارچ ،تعلقہ صالح پٹ میں 12مارچ اور تعلقہ پنوعاقل میں13مارچ2019 تک
صبح 07بجے سے امیدواروں کی بھرتی کا عمل شروع کیا جائے گا ۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان کے تمام اقلیتی امیدوار جن کی شہریت پاکستانی ہو اور ملک کے کسی بھی ضلع سے تعلق رکھتے ہوں آرمی سلیکشن اور ریکروٹمنٹ سینٹر پنو عاقل میں بھرتی ہو سکتے ہیں۔ خواہشمند امیداوروں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ پاک آرمی میں بھرتی ہونے کے لیے مذکورہ تاریخوں پر اپنی تعلیمی اسناد ، ڈومیسائل ، قومی شناختی کارڈ یا 18سال سے کم عمر ہونے کی صورت میں ب فارم ، 6عدد پاسپورٹ سائز تصاویر اور 5عدد والد کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کے ساتھ خود کو رجسٹرکراسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لئے آرمی سلیکشن اور ریکروٹمنٹ سینٹر پنو عاقل کے فون نمبرز 03033573741،0715805599پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔