Monday January 20, 2025

امن کی خواہش کمزوری سمجھی تو پہلے جیسا جواب ملے گا، پا کستان نے ایک مر تبہ پھر بھا رت کو پیغام دیدیا

امن کی خواہش کمزوری سمجھی تو پہلے جیسا جواب ملے گا، پا کستان نے ایک مر تبہ پھر بھا رت کو پیغام دیدیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت پر واضح کر دیا ہے کہ امن کی خواہش کو کمزوری سمجھا تو پہلے جیسے جواب ملے گا۔ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ پاک بھارت کشیدگی کم کرانے میں امریکہ نے اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان کیخلاف سازش کرنے والے تیسرے ملک کا نام وزیراعظم نہیں لے سکے تو میں کیسے لے سکتا ہوں۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے 350 اموات کا

دعویٰ کیا، مگر ساڑھے تین کا بھی ثبوت نہیں دے سکا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تحمل کی پالیسی کو دنیا نے سراہا۔ کشیدگی میں کافی حد تک کمی ہوئی ہے جس میں امریکہ نے اہم کردار ادا کیا۔ تاہم اگر امن کی خواہش کو کمزوری سمجھا گیا تو پہلے جیسا ہی جواب ملے گا۔ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ بھارت کو او آئی سی نے نہیں بلکہ متحدہ عرب امارات نے بطور مہمان مدعو کیا تھا۔ دوست ملک کیساتھ معاملہ اٹھا رہے ہیں۔ بھارتی ڈوزئیر کا جواب دیا جائے گا۔ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے کرتارپور راہداری معاہدے کا مسودہ ابھی تک شئیر نہیں کیا گیا۔ پاکستانی وفد نئی دہلی کے بجائے اب واہگہ اٹاری جائے گا۔

FOLLOW US