کوہاٹ (مانیٹرنگ ڈیسک)کوہاٹ میں ایف آر جوا کئی روڈ پر بلڈنگ کے تعمیراتی کام کے دوران بھاری گیٹ گرنے سے 6 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق حادثہ شین ڈھنڈ چیک پوسٹ کا تعمیراتی گیٹ گرنے کے باعث پیش آیا ¾ملبے تلے 8 افراد دب گئے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 6مزدور جان کی بازی ہار گئے دو زخمی ہیں ¾لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال
منتقل کردیا گیا ہے ¾مقامی ذرائع کے مطابق حادثہ تعمیراتی کام میں ناقص مٹیرئل استعمال کئے جانے کی وجہ سے پیش آیا ۔