شیخوپورہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ 10روپے کی رشوت ثابت کردوساری عمرکیلئے ریٹائرڈہوجاو ¿ں گا،نوازشریف کوکیوں نکالاگیا؟ دیکھوسارا جلسہ پوچھ رہاہے کہ نوازشریف کوکیوں نااہل کیاہے؟۔وہ آج شیخوپورہ میں عوامی جلسے سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے خطاب کے دوران اسٹیج پر50روپے کا نوٹ لیکر عوامی جلسے کے شرکائ کی جانب لہراتے ہوئے
سوال کیاکہ کوئی ثابت کردے کہ نوازشریف نے 50روپے کی رشوت لی۔ پھر 100روپے کانوٹ لیکر عوام سے مخاطب ہوئے کہ کوئی ثابت کردے نوازشریف نے 100روپے کی رشوت لی ہے۔میں ساری عمرکیلئے سیاست سے ریٹائرڈ ہوجاو ¿ں گا۔نوازشریف نے ایک ہزاراورپھر پانچ ہزارکانوٹ لیکر شرکائ سے سوال کیاکہ ثابت کردے کہ نوازشریف نے رشوت لی ہو؟ ایسا نوازشریف پرکوئی الزام نہیں ہے۔کسی بھی جج سے جاکرپوچھ لو۔پاکستان کاسب سے چھوٹانوٹ 10روپے کا ہے اتناہی ثابت کردیں۔کہ نوازشریف نے 10روپے کی رشوت لی ہے؟ رشوت ثابت کردوساری عمرکیلئے ریٹائرڈہوجاو ¿ں گا۔انہوں نے کہاکہ ان سے سوال کیاجائے کہ جنہوں نے نوازشریف کونااہل کیاہے؟ ان سے پوچھوکہ نوازشریف کوکیوں نااہل کیاہے؟نوازشریف نے کہاکہ سارا جلسہ پوچھ رہاہے کہ نوازشریف کوکیوں نااہل کیاہے؟