Thursday January 23, 2025

بھارت کے 2 ناکام حملو ں کے بعد حکو مت پا کستان نے بڑا اعلان کر دیا ، دشمن ممالک کیلئے بڑی خبر

بھارت کے 2 ناکام حملو ں کے بعد حکو مت پا کستان نے بڑا اعلان کر دیا ، دشمن ممالک کیلئے بڑی خبر

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ پاکستان کے اقدامات سے دنیا بہت بڑی تباہی سے بچ گئی، پاکستان کو اب کسی قسم کے خطرے اور چیلنج کا سامنا نہیں ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں بھارتی میڈیا کا بری طرح سے مذاق اڑایا گیا، بھارت کے اندر بھی مودی کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا

بھر میں پاکستان کی تعریف کی جارہی ہے اور مودی پرسوالات اٹھ رہے ہیں کہ الیکشن مہم کے لیے ایسا کیوں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اقدامات سے دنیا بہت بڑی تباہی سے بچ گئی، پاکستان کو کسی قسم کے خطرے اور چیلنج کا سامنا نہیں، موجودہ صورتحال میں ملکی سیاستدانوں نے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کا کریڈٹ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو جاتا ہے۔فیصل واوڈا کے بھارتی طیارے کے ساتھ پاکستانی پرچم ہاتھ میں تھام کر تصویر بنوانے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا نے تصویر بنوائی تو یہ کوئی سنجیدہ مسئلہ نہیں، انہوں نے کوئی ایسی بات نہیں کی۔معیشت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دوست ممالک نے کشیدہ صورتحال میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، پاکستان کی معیشت کو دنیا سپورٹ کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ’ہمیں اپنی تجارت بڑھانی اور ملک کی معیشت مضبوط بنانی ہے، 70 ممالک کو پاکستان نے فری انٹری دی ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب کے متنازع بیان کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تمام اقلیتوں

کا احترام لازم ہے، وہ مساوی شہری ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم اپنی اقلیتوں کا احترام نہیں کریں گے تو ہمیں مہذب ملک کا درجہ نہیں ملے گا۔ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں انتہا پسندی کے خلاف کارروائی کریں گے۔

FOLLOW US