Thursday January 23, 2025

بھارتی آبدوز نشانے پر ہونے کے باوجودپاک بحریہ نے تباہ نہ کرنے کی ایسی وجہ بتا دی کے دنیا بھر میں دھوم مچ گئی

بھارتی آبدوز نشانے پر ہونے کے باوجودپاک بحریہ نے تباہ نہ کرنے کی ایسی وجہ بتا دی کے دنیا بھر میں دھوم مچ گئی

کراچی (نیوز ڈیسک ) پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کو تباہ نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطاق امن قائم رکھنےکی حکومتی پالیسی کومدنظر رکھتے ہوئے بھارتی آبدوز کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کو جنگی اور سفارتی محاذ کے بعد سمندری محاذ پر بھی شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق

پاک بحریہ نے سمندری زون میں بھارتی آبدوز کا سُراغ لگا لیا۔پاک بحریہ نے بھارتی آبدوزکا سُراغ لگا کر پاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہونے سے روک دیا اور بھارتی آبدوز کی موجودگی کو خفیہ رکھنے کی ہرکوشش کو ناکام بنا دیا جس سے بھارت کو سمندری محاذ پر بھی شکست کا سامنا ہوا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نومبر2016ء کےبعد یہ دوسراموقع ہے جب پاک بحریہ نے بھارتی آبدوزکا سراغ لگایا۔پا ک بحریہ کا جدید ٹیکنالوجی سے لیس بھارتی آبدوز کا سراغ لگا لینا بھارتی بحریہ کی ناکامی ہے۔ترجمان کے مطابق یہ اہم کارنامہ پاکستان نیوی کی اعلیٰ صلاحیتوں کامنہ بولتا ثبوت ہے۔اس واقعے سے سبق حاصل کرتے ہوئے بھارت کو بھی امن کی طرف راغب ہونا چاہئیے۔ یہ پاکستان کی امن پسندی کی عکاسی کرتا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ نے مزید کہا کہ امن قائم رکھنےکی حکومتی پالیسی کومدنظر رکھتے ہوئے بھارتی آبدوز کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔پاکستان کی بحری سرحدوں کےدفاع کے لیے پاک بحریہ ہر لمحہ مستعد اورتیار ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ 27 فروری

کو پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے دو طیارے مار گرائے، جس سے بھارت کو جنگی محاذ پر پاکستان سے شکست ہوئی۔ 27 فروری کو ایک بھارتی پائلٹ کو بھی پاک فوج نے اپنی حراست میں لیا جس کو وزیراعظم عمران خان نے رہا کرنے کا اعلان کیا اور یوں پاکستان کو سفارتی سطح پر بھی کامیابی ملی اور بھارت کو شکست کاسامنا کرنا پڑا۔جنگی اور سفارتی محاذ پر شکست کا سامنا کرنے کے بعد بھارت تلملا اُٹھا اور توقع کی جا رہی تھی کہ اب بھارت سمندری حدود میں دراندازی کی کوشش کرے اور ایسا ہی ہوا ۔ آج پاک بحریہ نے سمندری زون میں بھارت کی آبدوز کا سُراغ لگا کر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور بھارت ہمیشہ کی طرح پاکستان کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکا۔

FOLLOW US