Tuesday September 17, 2024

بشریٰ مانیکانے اپنی شادی پر وہ کام کر ڈالا جس کا ریحام خان اور جمائمہ خان نے تصور بھی نہیں کیا تھا۔دھماکے دار خبر

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بشریٰ مانیکا سے تیسری شادی کر لی ہے ۔ شادی کی تقریب اتوار کے روز لاہور میں منعقد ہوئی ۔ جس میں دونوں خاندانوں کے افراد کے علاوہ پارٹی کے چند ایک رہنمائوں نے شرکت کی ۔ شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر ہونا شروع ہو گئی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان

کی تیسری اہلیہ نے اپنے آپ کو مکمل طور پر چھپایا ہوا ہے ۔اگرچہ وہ ایک خوبصورت لباس پہنے ہوئے ہیں تاہم انھوںنے اپنے چہرے کو گھونگٹ میں مکمل طور پر چھپا یا ہوا ہے۔ شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کا رجحان روحانیت کی جانب مائل ہے۔اس لئے وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی تصاویر میڈیایا سوشل میڈیا پر آئیں۔ جبکہ اس سے قبل ریحام خان نے 2014میں اپنی شادی پر گولڈن رنگ کا لہنگا زیب تن کیا تھا اور ان کی مسکراتے چہرے کے ساتھ شادی کی تصاویر منظر عام پر آئی تھیں۔ اسی طرح 1995میں عمران خان کی شادی جمائمہ خان کے ساتھ ہوئی تھی جنھوںنے شادی کی تقریب میں سفید رنگ کا مغربی طرز کا لباس پہن رکھا تھااورسر پر ٹوپی پہن رکھی تھی۔ عمران خان کی پہلی دونوں شادیاں ناکام ہوئی تھیں اور انھوںنے دونوں خواتین کو باہمی رضا مندی کے ساتھ طلا ق دے دی تھی۔

FOLLOW US