Friday January 24, 2025

جنگ ہوئی تو پاکستان بھارت پر ایٹمی حملہ کر دے گا

جنگ ہوئی تو پاکستان بھارت پر ایٹمی حملہ کر دے گا

امرتسر (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ کا کہنا ہےکہ پاک بھارت جنگ کی صورت میں پاکستان شکست کو دیکھتے ہی ایٹمی ہتھیار چلا دے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) امریندر سنگھ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے کیونکہ روایتی جنگ کے دوران جب بھی پاکستان کو محسوس ہوا کہ وہ ہار رہا ہے تو وہ ایٹم بم چلادے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور انڈیا دونوں ہی ایٹمی طاقتیں ہیں اس لیے جنگ کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔

بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے وارننگ دی کہ روایتی جنگ میں کسی بھی وقت وہ لمحہ آسکتا ہے جب پاکستان ایٹم بم کا بٹن دبادے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق صدر پرویز مشرف نے بھی ایک بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان کے ایٹم بم ہی وہ چیز ہیں جو بھارت کے جنگی جنون کے آگے بندھ باندھے ہوئے ہیں ۔ اگر پاکستان کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوتے تو اب تک بھارت کئی بار مس ایڈوینچر کرچکا ہوتا

FOLLOW US