Sunday November 10, 2024

پرویز خٹک نے جلسے میں پولیس کو گالیاں دے دیں تو ا یک پولیس اہلکار نے بھی ان کو کھری کھری سنا دیں۔۔اس کو ایسی سزا ملی کہ ہنگامہ کھڑا ہو گی

صوابی(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی حکومت کا پولیس کو سیاست سے آزاد کرنے کا دعویٰ مخص دعویٰ رہ گیا ،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی جانب سے صوابی جلسے میں پولیس کو گالیاں دینے پر مقامی پولیس اہلکار عابد نے ویڈیو پیغام میں پرویزخٹک کو کھری کھری سُنادی ، پولیس اہلکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ،

جس کے بعد پولیس اہلکار کو نوکری سے معطل کرکے لائن حاضر کردیا اور ان کے خلاف انکوائری شروع کردی ،جبکہ اسی سلسلے میں ضلع ناظم امیر رحمن ، تحصیل رزڑ ناظم غلام حقانی ،جے یو آئی ف کے ضلعی امیر مولانا عطاءالحق درویش ،ضلعی ترجمان مولانا ہارون حنفی ،حکیم احسان الحق اور دیگر سیاسی رہنماؤں سیاسی نے عابد خان کی معطلی کو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا کھلے عام پولیس کو غلیظ گالیوں سے نوازنے پر اُن کے خلاف کسی نے کاروائی نہیں کی لیکن جب کالو خان سے تعلق رکھنے والے غریب سپاہی عابد خان نے ویڈیو پیغام کے ذریعے جواب دیتے ہوئے احتجاج کیا تو ان کو معطل کردیا یہ کہاں کا انصاف ہے کیا یہی تبدیلی ہے ان لوگوں ہے ،انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار کی معطلی کے خلاف جلد احتجاجی تحریک شروع کریں گے ۔

FOLLOW US