Monday April 15, 2024

غریب آدمی ہوں ،موٹر سائیکل بھی قسطوں پر لی تھی، سات بچے ہیں لیکن سینیٹ الیکشن جیت گیا تو گاڑی۔۔۔پاکستانی سیاستدان کا حیران کن بیان

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹ انتخابات میں غریب اور نظریاتی کارکنوں پر مہربان دکھائی دے رہی ہے،تھرپارکر کی کرشناکولہی کے بعد کراچی کے مسیحی کارکن انور لال ڈین کو بھی سینیٹ کا ٹکٹ دے دیا۔انور لال، اہلیہ اور 7 بچوں کے ساتھ کرائے کے چھوٹے سے فلیٹ میں رہتے ہیں، وہ وفاداری کا صلہ ملنے پر قیادت کے

شکر گزار اور بہت خوش ہیں، مگر مبارک باد کے لئے آنے والوں کی خاطر مدارات کے لیے نہ گھر میں گنجائش ہے، نہ جیب میں۔مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے انور لال کراچی کے علاقے صدر کے ایک چھوٹے سے فلیٹ میں اپنے سات بچوں کے ساتھ رہتے ہیں۔ماضی میں بلدیہ عظمی کراچی میں مشاورتی کونسلر اور وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی رہنے کے باوجودان کا کل اثاثہ صرف ایک موٹر سائیکل ہے۔چند روز پہلے اس خاندان کے لئے خوشی کی خبر آئی کہ پیپلز پارٹی سے طویل وابستگی پر انور لال کو سندھ سے سینیٹ کے الیکشن کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔انور لال سینیٹ میں اپنی نامزدگی پر بہت خوش ہیںتاہم کاغذات نامزدگی جمع کرانے گئے تو واپسی پر اتنے تھکے ہوئے تھے کہ اسپتال جاناپڑا۔ان کے گھر پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے مگر گھر میں اتنی گنجائش ہی نہیں کسی کو بٹھاسکیں، اس لئے مہمانوں کی تواضع قریب ہی واقع چائے کے ہوٹل پر کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل بھی قسطوں پر لی تھی اور سینیٹر بنے تو گاڑی بھی اسی طرح لیں گے۔انور لال نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ پارٹی قیادت اور عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

FOLLOW US