Wednesday November 5, 2025

بھارت پہنچتے ہی ونگ کمانڈر ابھی نندن سے کیا سلوک کیا گیا بھارتیوں کا دوغلا پن کھل کر سامنےآگیا

بھارت پہنچتے ہی ونگ کمانڈر ابھی نندن سے کیا سلوک کیا گیا بھارتیوں کا دوغلا پن کھل کر سامنےآگیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی پائلٹ کے ساتھ اپنے وطن پہنچتے ہی شرمناک سلوک کیے جانے کا انکشاف ہو گیا ہے۔ بھارتی میڈیانے اپنے پائلٹ کو ہیرو قرار دلوانے کےڈھونگ پچھلے کئی دن سے جاری رکھا ہوا تھا۔ تاہم ونگ کمانڈر ابھی نندن جب واہگہ بارڈر کے راستے بھارت داخل ہوئے تو بھارتی سپاہیوں میں سے کسی نے اپنے آفیسر کو سیلوٹ تک

کرنا گوارہ نہ کیا۔ کسی بھارتی سفارتی اہلکار کے پاس اپنے افسر کو پیش کرنے کو ایک گلدستہ تک نہیں تھا۔ پاکستان نے جنگی اور سفارتی محاذ پر کامیابی سمیٹنے کے باوجود امن کے فروغ کے لیے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو رہا کر دیا۔بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو اسلام آباد سے لاہور لایا گیا جہاں اسے براستہ واہگہ بارڈر بھارت کے حوالے کیا گیا۔ پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے ائیر اتاشی گروپ کیپٹن جے ڈی کوریین بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو لے کر بھارت روانہ ہوئے۔بھارتی پائلٹ کی بی ایس ایف حکام کو حوالگی کے وقت وزارت خارجہ، ایف آئی اے، رینجرز، کسٹمز، سول و فوجی حکام موجود تھے جبکہ پاکستان میں بھارتی سفارتخانے کے لوگ بھی واہگہ بارڈر پر موجود تھے۔