Wednesday November 5, 2025

بھارت نے دوبارہ جارحیت شروع کر دی

بھارت نے دوبارہ جارحیت شروع کر دی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو اب نریندر مودی سے مزید بات کرنے کی کوئی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔ انھوںنے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی پائلٹ کے رہا ہوتے ہی لائن آف کنٹرول پر کشیدگی اپنے عروج کو پہنچ گئی ہے۔ اگر مودی بات نہیں کرتا تو نہ کرے۔ پاکستان کو اب دنیا کوآگاہ کرنا چاہیے کہ ہم نے خطے کے امن کی خاطر

بھارتی پائلٹ کو رہا کیا، جبکہ بھارت نے جارحانہ رویہ اختیار کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو مودی سے اب بات نہیں کرنی چاہیے۔عمران خان نے مودی سے امن کی خاطر بات کرنے کی کوشش کی لیکن مودی نے فون پر بات نہیں کی، اس لیے اب پاکستان کو بھارت سے بات کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔